پنجاب کے بہاولپور ڈویژن میں بے زبان جانور پر ہولناک تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں زمیندار نے بھینس کی ٹانگں کاٹ دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں ایک زمیندار نے فصل میں گھسنے کے الزام پر بھینس پر کلہاڑی کے وار کرتے ہوئے اس کی ٹانگیں کاٹ ڈالیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بھینس شدید زخمی حالت میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے جبکہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ ملزم نے یہ قدم طیش میں آکر اٹھایا، جسے سخت سزا دلائی جائے گی۔
اس سے قبل پنجاب میں ایک گدھی کو بھی کھیت میں داخل ہونے پر گدھی کے کان کاٹنےکا واقعہ پیش آیا تھا۔ گدھی کے مالک نے جانور کو پانی پلانے کی بجائے آزاد چھوڑنے کی غلطی کی تھی، ملزم ارشد محمود نے اپنی زمین میں گھسنے پر گدھی کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
سال 2024 میں سندھ کے شہر سانگھڑ میں بھی ایسی ہی ایک واردات میں بااثر وڈیرے نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اونٹنی کی ٹانگ کاٹ دی تھی۔ زمین میں داخل ہونے پر کیے گئے اس بہیمانہ تشدد پر بااثر ملزم کے خلاف کارروائی میں تاخیر کی گئی جس پر سماجی حلقے آج بھی تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








