گھریلو ملازمہ کو فارم ہاؤس پر لیکر زیادتی کر ڈالی! سابق کرکٹر عبدالقادر کا بیٹا قانون کے شکنجے میں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

لاہور پولیس نے معروف سابق کرکٹر عبدالقادر کے بیٹے سلمان قادر کو جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے برکی تھانے میں متاثرہ خاتون کی شکایت پر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون، جو سلمان قادر کے گھر میں بطور گھریلو ملازمہ کام کرتی تھی نے بیان دیا کہ اسے فون پر جلدی کام پر آنے کو کہا گیا تھا۔ جب وہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مین گیٹ پر پہنچی تو سلمان قادر نے اسے اپنی گاڑی میں بٹھایا اور فارم ہاؤس لے گئے جہاں اس پر مبینہ طور پر زیادتی کی گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کی شکایت کے بعد ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے اور تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے یہ بھی بتایا کہ متاثرہ کو طبی معائنے اور قانونی معاونت فراہم کی جا رہی ہے اور تمام شواہد اور گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے جا رہے ہیں تاکہ معاملہ عدالت میں مضبوط بنیادوں پر پیش کیا جا سکے۔

Image

سلمان قادر سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ہیں اور لاہور میں ایک کرکٹ اکیڈمی بھی چلاتے ہیں۔ ان کے والد عبدالقادر پاکستان کے معروف لیگ اسپنر تھے جنہوں نے قومی ٹیم کی نمائندگی کی اور کرکٹ میں نمایاں مقام حاصل کیا۔

Related Posts