پاکستان نے ٹی 20 ورلڈکپ میں شرکت کا فیصلہ کرلیا، تاہم پاکستان اس ایونٹ میں مختلف انداز میں شرکت کرے گا۔
وزیر اعظم سے چیئرمین پی سی بی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، جس کے دوران آئی سی سی کے بنگلادیش کے حوالے سے متنازع فیصلے کے تناظر میں مشاورت کی گئی۔
ہندو انتہاپسندی گلے پڑگئی، بنگلادیش کا ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے اپنی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا دو ٹوک اعلان
اس موقع پر مختلف آپشنز زیر غور آئے اور اس بات کا ابتدائی فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان ایونٹ مین شرکت کرے گا، تاہم میچ جیت کر فتح بنگلادیشی شائقین کے نام کر دی جائے گی۔
اس موقع پر یہ بھی طے کیا گیا کہ پاکستانی کھلاڑی میچز میں بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر کھیلیں گے، جبکہ یہ بھی طے کیا گیا کہ حتمی فیصلہ جمعے یا پیر کو کیا جائے گا۔
وزیر اعظم نے اس موقع پر چیئرمین پی سی بی کو ہدایت کی کہ تمام آپشنز کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








