سونا عوام کی پہنچ سے دور، 27جنوری 2026 کو فی تولہ سونے کی قیمت کتنی ہوگئی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

سونے کی قیمت
(فوٹو: آن لائن)

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ چاندی کی قدر میں بھی بڑا اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پیر کو24 قیراط فی تولہ سونا 10 ہزار 900 روپے مہنگا ہوا۔سونے کی یہ قیمتیں آج دوپہر تک برقرار رہیں گی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ نرخ کے مطابق فی تولہ 24 قیراط سونا 10,900 روپے اضافے 5 لاکھ 32 ہزار 62 روپے جبکہ 10 گرام 24 قیراط سونا 9,345 روپے مہنگا ہو کر 456,157 روپے پر پہنچ گیا۔

جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت 8,567 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 18 ہزار 159 روپے ہوگئی۔

مقامی صرافہ بازار میں چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا جہاں 24 قیراط چاندی کا فی تولہ ریٹ 627 روپے بڑھ کر 11,428 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 537 روپے اضافے سے 9,797 روپے کی ہوگئی۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قدر میں 109 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد نئی قیمت 5 ہزار 97 ڈالر ہوگئی دوسری جانب چاندی کی قیمت میں 6 اعشاریہ 27 ڈالر اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 109.53 امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

Related Posts