مریم نواز نے اسکولوں میں اے آئی کا استعمال لازمی قرار دے دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

مریم نواز
(فوٹو: ایک نیوز)

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسکولوں میں اے آئی کا استعمال لازمی قرار دے دیا ہے، فیصلے کا اطلاق ملک کے سب سے زیادہ آبادی کے حامل صوبے کے تمام اسکولوں پر ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے پنجاب میں گوگل ٹیک ویلی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ایڈوائزری بورڈ کے قیام کا فیصلہ بھی کیا۔ لاہور میں منعقدہ آفیشل ورکشاپ ایمپاورنگ پنجاب وِد اے آئی کی باضابطہ ابتدا صوبائی کابینہ کی حاضری سے ہوا۔

ملکی تاریخ میں پہلی بار صوبائی وزراء کو اے آئی کی باضابطہ ٹریننگ دی گئی۔ کابینہ اراکین کو گوگل جیمنائی کے مؤثر استعمال پر آگہی دی گئی۔ اے آئی کے مختلف شعبہ جات میں اطلاق پر تفصیلی گفتگو ہوئی جن میں آپریشنل پالیسی سازی، شعبہ جاتی اصلاحات اور دیگر امور شامل ہیں۔

ورکشاپ میں کابینہ اراکین کو پالیسی سمری کا تجزیہ، سمری کی تیاری اور گوگل ٹولز کے استعمال پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی انسانی سوچ اور کام کے طریقہ کار کو بدلنے کی صلاھیت رکھتی ہے۔ اصلاحات اور پالیسی سازی میں اے آئی کی معاونت ناگزیر ہے۔

گفتگو کے دوران مریم نواز نے کہا کہ اے آئی ٹولز کا ذمہ دارانہ استعمال مثبت تبدیلیوں کا باعث بن سکتا ہے۔

اس دوران گوگل فار ایجوکیشن کے ماہرین نے کہا کہ پنجاب میں اس پلیٹ فارم کے تحت 3000 اساتذہ کو ماسٹر ٹریننگ دی جارہی ہے۔ محکمہ تعلیم پنجاب میں 3 لاکھ سے زائد طلبہ کو اسٹوڈنٹ آئی ڈیز بنا کر دے دی گئیں۔ مزید 2 لاکھ طلبہ اور 2000 اساتذہ کو بھی تربیت دی جارہی ہے۔

 

Related Posts