اسلام آباد: ترجمان دفترِ خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ ہم کورونا وائرس کے معاملے پر چینی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں اور صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جارہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں ترجمان دفترِ خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ چین میں موجود پاکستانی سفارت خارنہ تمام پاکستانی طلباء اور شہریوں سے رابطوں میں مصروف ہے۔
اپنے پیغام میں ترجمان دفترِ خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ چینی یونیورسٹیوں نے طلباء تک مفت کھانا پہنچانے کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ طلباء کی صحت کی مسلسل جانچ پڑتال جاری ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ عائشہ فاروقی نے بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے اعلیٰ حکام سے رابطہ کرنے کے لیے ان کے فون نمبر بھی شیئر کیے تاکہ متعلقہ افراد ان سے رابطہ کرسکیں۔
Embassy Hotline details:
Mr. Zulfiqar Ali, Third Secretary
Embassy of Pakistan, Beijing
+8618501322992Mr. Muhammad Junaid, Third Secretary
Embassy of Pakistan, Beijing
+86156528891952/2
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) January 28, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے ہمسایہ ملک چین میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4000 سے زائد جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 106 ہو گئی۔
چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والا کرونا وائرس ملک کے دیگر علاقوں میں بھی پھیل رہا ہے، وائرس سے سب سے زیادہ افراد چین کے صوبے ہوبائی میں متاثر ہوئے۔
مزید پڑھیں: کرونا وائرس سے ہلاکتیں 106 ہو گئیں
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








