بنگلادیش نے ڈرون سازی کا معاہدہ کرکے بھارت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی تصویر

بنگلا دیش نے مقامی طور پر ڈرونز کی تیاری کیلئے چین کے ساتھ معاہدہ کرکے بھارت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ 

بنگلادیش کے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ فریم ورک کے تحت طے پایا، معاہدے میں ڈرونز کی پیداوار، اسمبلنگ سہولیات کے قیام اور ٹیکنالوجی کی منتقلی شامل ہے۔

بنگلادیشی آئی ایس پی آر کے مطابق معاہدے کے تحت بنگلا دیش ایئر فورس اور سی ای ٹی سی انٹرنیشنل مشترکہ طور پر بنگلا دیش میں جدید ترین ڈرونز  کی پیداوار اور اسمبلنگ سہولیات قائم کریں گے۔

شیخ حسینہ واجد کو ایک اور دھچکا، عبوری بنگلادیشی حکومت کا کرنسی نوٹوں سے شیخ مجیب کی تصویریں ہٹانے کا اعلان

اس منصوبے میں ٹیکنالوجی کی منتقلی، استعداد کار میں اضافہ، صنعتی مہارتوں میں بہتری اور مشترکہ تکنیکی تعاون شامل ہوگا جس کا مقصد ڈرونز کی تیاری کے شعبے میں طویل مدتی خود انحصاری حاصل کرنا ہے۔

ابتدائی مرحلے میں بنگلا دیش ایئر فورس کو مختلف اقسام کے میڈیم آلٹی ٹیوڈ لو اینڈیورینس (ایم اے ایل ای) ڈرونز اور ورٹیکل ٹیک آف اینڈ لینڈنگ (وی ٹی او ایل) ڈرونز  تیار اور اسمبل کرنے کی صلاحیت حاصل ہوگی۔

انڈیا کسی کو دھمکانے کا حق نہیں رکھتا، پاکستان بڑا بھائی بن کر بنگلادیش کی حمایت میں سامنے آگیا

اس کے علاوہ اس منصوبے کے ذریعے بنگلادیش ایئر فورس مقامی سطح پر اپنے ڈیزائن کردہ ڈرونز بھی تیار کرے گی، یہ ڈرونز نہ صرف عسکری کارروائیوں بلکہ امدادی سرگرمیوں اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے بھی اہم کردار ادا کریں گے۔

Related Posts