وفاقی وزارت صحت نے کورونا سے بھی خطرناک بھارت سے جان لیوا نیپاہ وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق انتباہ اور ایڈوائزری جاری کردی ہے۔
وزارت صحت نے انتباہ اور ایڈوائزری میں ملک بھر کے ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور زمینی سرحدوں پر سخت اسکریننگ کی ہدایت کی ہے۔
ایڈوائزری میں پاکستان آنے والے اور ٹرانزٹ مسافروں کی 100 فیصد اسکریننگ لازمی قرار دی گئی ہے، تھرمل اسکریننگ اور طبی معائنہ ہر مسافر کےلیے لازمی ہوگا۔
ملک میں پھیلتا ہوا جان لیوا نِپاہ وائرس: علامات، خطرات اور بچاؤ کے طریقے
مسافروں کی گزشتہ 21 دن کی مکمل ٹریول ہسٹری کی تصدیق کی جائے، نیپاہ سےمتاثرہ یا ہائی رسک علاقوں سے آنے والے مسافروں کی خصوصی نگرانی کی جائے۔
نیپاہ کی مشتبہ علامات پر متاثرہ شخص کو فوری آئسولیٹ کیا جائے، بغیر کلیئرنس کسی مسافر کو پاکستان میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔
حکام کے مطابق پاکستان میں تاحال نیپاہ کا کوئی تصدیق شدہ کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے جبکہ بھارتی ریاست مغربی بنگال میں نیپاہ وائرس کے 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
بھارت سے جان لیوا نیپا ہ وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے تھائی لینڈ، ملائیشیا، ہانگ کانگ، سنگاپور اور نیپال نے بھی اقدامات کیے ہیں، سرحدوں اور ایئر پورٹس پر سکریننگ شروع کردی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








