پاکستان کی اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں غیر ملکی کرنسیوں کی قیمتوں میں ہفتہ 31 جنوری 2026 کو معمولی رد و بدل دیکھا گیا۔صبح 8:41 بجے تک کے اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر، برطانوی پاؤنڈ اور یورو کی قدر میں ہلکی تبدیلی ریکارڈ کی گئی جبکہ مشرقِ وسطیٰ کی کرنسیاں نسبتاً مستحکم رہیں۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 280 روپے 60 پیسے میں خریدا اور 282 روپے 30 پیسے میں فروخت ہوتا رہا۔ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 385 روپے 04 پیسے جبکہ فروخت 389 روپے 51 پیسے رہی۔ یورو 333 روپے 83 پیسے میں خریدا اور 338 روپے 26 پیسے میں فروخت ہوا۔
سعودی ریال اوپن مارکیٹ میں 74 روپے 85 پیسے میں خریدا اور 75 روپے 35 پیسے میں فروخت ہوا جبکہ متحدہ عرب امارات کا درہم 76 روپے 55 پیسے خرید اور 77 روپے 35 پیسے فروخت پر رہا۔
انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 279 روپے 70 پیسے جبکہ فروخت 280 روپے 20 پیسے رہی۔ برطانوی پاؤنڈ 384 روپے 97 پیسے میں خریدا اور 385 روپے 66 پیسے میں فروخت ہوا۔ یورو کی قیمت 333 روپے 72 پیسے خرید اور 334 روپے 32 پیسے فروخت ریکارڈ کی گئی۔
ماہرین کے مطابق کرنسی مارکیٹ میں موجودہ استحکام عالمی مالیاتی رجحانات اور مقامی طلب و رسد کے توازن کا نتیجہ ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








