کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 4دہشت گرد ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

سی ٹی ڈی
(فوٹو: ریڈیو پاکستان)

محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی)  نے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب میں سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد مارے گئے۔

ہلاک دہشت گردوں کے زیر انتظام کمپاؤنڈ سے اسلحہ، دستی بم اور کالعدم تنظیم کا لٹریچر برآمد کیا گیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق علاقے میں مزید دہشت گردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ کمپاؤنڈ کو کلیئر کیاجارہا ہے۔

خیال رہے کہ آج سے 12 روز قبل سی ٹی ڈی نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے  5 کلاشنکوف،7 دستی بم اور 3 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔

دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے بعد ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں شناخت کے لیے سول اسپتال منتقل کردی گئیں۔ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گرد کوئٹہ سبی شاہراہ بلاک کرکے سیکورٹی فورسز اور شہریوں کو نشانہ بنانے میں ملوث تھے۔

Related Posts