نیدرلینڈز نے غیر ملکی شہریوں کے لیے شہریت حاصل کرنے کی شرط میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے 10 سالہ رہائشی مدت کی شرط ختم کر دی ہے۔ اس تاریخی فیصلے سے ڈچ شہریت حاصل کرنے کا عمل آسان ہو گیا ہے۔
اگرچہ دوہری شہریت سے متعلق قوانین میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور درخواست گزاروں کو اپنی اصل شہریت ترک کرنا ہوگا، تاہم ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے ہزاروں تارکینِ وطن کے لیے شہریت کا حصول نسبتاً آسان ہو جائے گا۔
یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب نیدرلینڈز، آسٹریا کے ساتھ مل کر یورپی یونین کے ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں نئے شہریوں کو دوہری شہریت کی اجازت نہیں دی جاتی۔
یہ بھی پڑھیں:
انڈونیشیا کی شہریت چاہئے؟ درخواست دینے کیلئے کون اہل ہیں، تفصیلات سامنے آگئیں
نئے قوانین کے تحت غیر ملکی شہریوں کو اب ڈچ شہریت کے لیے 10 سال تک نیدرلینڈز میں رہائش اختیار کرنے کی شرط پوری نہیں کرنا ہوگی۔ تاہم موجودہ قانون کے مطابق ڈچ شہریت کے خواہشمند افراد کو اپنی سابقہ شہریت ترک کرنا لازمی ہے، کیونکہ نیدرلینڈز میں دوہری شہریت کی اجازت نہیں ہے۔
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ نیدرلینڈز اور آسٹریا یورپی یونین کے وہ ممالک ہیں جہاں نئے شہریوں کو دوہری شہریت نہیں دی جاتی، جبکہ اس کے برعکس جرمنی نے حال ہی میں ایسا قانون منظور کیا ہے جس کے تحت شہری نئی شہریت حاصل کرتے ہوئے اپنی اصل شہریت برقرار رکھ سکتے ہیں۔
قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ ڈچ شہریوں کو ایک سے زائد پاسپورٹ رکھنے کی اجازت دینا جبکہ نئے شہریوں کو اس حق سے محروم رکھنا امتیازی سلوک کے مترادف ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








