پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کے ریٹس میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ بدھ 4 فروری 2026 کو سامنے آنے والی پیشرفت کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 14 ہزار 500روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔ سونے کی یہ قیمتیں آج بھی برقرار رہیں گی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخ کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 14 ہزار 800 روپے اضافے سے 5 لاکھ 29 ہزار 162 روپے جبکہ 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 12 ہزار 689 روپے اضافے سے 4,53,671 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور یہ اب 4,15,880 روپے پر پہنچ گئی ہے جوکہ گزشتہ روز کے مقابلے میں 11,632 روپے زیادہ ہے۔
مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جہاں 24 قیراط چاندی کا ایک تولہ 109 روپے مہنگا ہونے کے بعد 9,255 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 7,934 روپے ہے جوکہ گزشتہ روز کے مقابلے میں 93 روپے زیادہ ہے۔
دوسری جانب بین الاقوامی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے جہاں فی اونس سونا 148 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 5 ہزار 64 ڈالر کی سطح پر آگیا جبکہ چاندی کی قیمت 87.80 ڈالر ہے جوکہ گزشتہ روز کے مقابلے میں 1.09 ڈالر زیادہ ہے۔
یہ اضافہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں تیز بحالی کی وجہ سے ہوا ہے جہاں حالیہ دنوں میں شدید اتار چڑھاؤ دیکھا گیا تھا۔
سرمایہ کاروں اور خریداروں میں سونے کی طرف رجحان بڑھ رہا ہے کیونکہ یہ محفوظ اثاثہ سمجھا جاتا ہے۔ مارکیٹ کے ماہرین کے مطابق، عالمی معاشی حالات اور کرنسی کی قدر میں تبدیلیاں ان ریٹس کو متاثر کر رہی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








