بسنت: پتنگ کی خریداری میں اضافہ، لاہور میں 4روز کاکاروبار 1ارب سے متجاوز

تازہ ترین

تازہ ترین

بسنت
(فوٹو: آن لائن)

لاہور میں بسنت کے دوران پتنگ سے وابستہ کاروبار میں مسلسل تیزی دیکھی گئی۔ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کے قانونی مشیر ملک فیضان احمد نے انکشاف کیا کہ صرف چوتھے دن ہی پتنگ کی ڈور کے گٹوں (ریلز) کی فروخت 1 ارب 22 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک فیضان احمد نے کہا کہ پتنگ اور منسلک مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود چوتھے دن بھی شہر کی مختلف مارکیٹوں میں پتنگیں اور متعلقہ سامان وافر مقدار میں دستیاب رہا۔

گفتگو کے دوران ملک فیضان احمد نے کہا کہ چوتھے دن 10 لاکھ سے زائد پتنگ کے گٹے فروخت ہوئے، جبکہ اس کے علاوہ 20 ہزار سے زائد ڈور کے پنے بھی شہریوں نے خریدے۔

ملک فیضان احمد نے مارکیٹ میں موجود تازہ قیمتوں سے بھی آگاہ کیا۔ ڈیڑھ توا گٹا 700 روپے، ایک توا گٹا 400 روپے جبکہ آدھا توا گٹا 300 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح دو پیس پانّا اس کی کوالٹی کے مطابق 12 ہزار سے 15 ہزار روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

فیضان احمد کے مطابق یومیہ فروخت کی تفصیل بھی سامنے آئی ہے۔ پہلے دن مجموعی لین دین 16 کروڑ روپے رہا، دوسرے دن فروخت بڑھ کر 18 کروڑ روپے تک پہنچ گئی، تیسرے دن 20 کروڑ روپے کی خرید و فروخت ہوئی، جبکہ چوتھے دن ہی کاروبار کا حجم 68 کروڑ روپے تک جا پہنچا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پتنگوں، گٹوں اور پانّوں کی خرید و فروخت لاہور کے مختلف علاقوں میں بدستور جاری ہے، جن میں اندرون موچی گیٹ، اسلام پورہ، سمن آباد اور اچھرہ سمیت شہر کے دیگر علاقے شامل ہیں۔

Related Posts