لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ کی گیارہویں ایڈیشن سے قبل بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو اپنی ٹیم کا حصہ بنالیا ہے۔ بائیں ہاتھ سے بولنگ کرنے والے اس تجربہ کار کھلاڑی کو چھ کروڑ چوالیس لاکھ روپے کے عوض ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
ٹیم کے مالک نے کہا کہ مستفیض الرحمان صرف کھلاڑی نہیں بلکہ ٹیم کا حصہ ہیں اور ایک بار قلندرز ہمیشہ قلندرز رہیں گے۔
Fizzzzzz 💚
Our Bangladeshi brother, @Mustafiz90, picked in 2016 and 2018, is now our direct signing and finally back with the family. Once a Qalandar, always a Qalandar. 🫂
Amount spent on DS: PKR 6.44 Crore 💰#Number1TeamForAReason #QalandarDilSe pic.twitter.com/rLMTJB6ybh
— Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) February 5, 2026
مستفیض الرحمان پہلے بھی 2016 اور 2018 میں لاہور قلندرز کے ساتھ کھیل چکے ہیں۔ ان کی شمولیت سے ٹیم کی بولنگ اور مضبوط ہو جائے گی۔
لاہور قلندرز نے اپنے کپتان شاہین شاہ آفریدی، بیٹر عبداللہ شفیق، آل راؤنڈر سکندر رضا اور نوجوان محمد نعیم کو بھی برقرار رکھا ہے۔
مستفیض پہلے آئی پی ایل کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ساتھ کھیل چکے ہیں لیکن بی سی سی آئی کی ہدایات کے بعد وہ ریلیز ہو گئے تھے۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل میں ہر ٹیم کو ایک کھلاڑی کو براہِ راست سائن کرنے کی اجازت ہوتی ہے اور مستفیض کی شمولیت لاہور قلندرز کی بولنگ کو مزید مضبوط کرے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








