طالبان وزارت خارجہ نے اسلام آباد میں نماز جمعہ کے دوران امام بارگاہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت کی ہے۔
طالبان حکومت کی وزارت خارجہ نے اپنے سرکاری بیان میں کہا کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی ایک مسجد میں جمعہ کی نماز کے دوران ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں متعدد نمازی جان بحق اور زخمی ہوئے۔
بیان کے مطابق امارت اسلامیہ افغانستان اس نوعیت کے حملوں کو جو مقدس شعائر اور مساجد کے تقدس کو پامال کرتے ہیں اور عبادت گزاروں و شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں، اسلامی اور انسانی اقدار کے منافی قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔
بیان کے مطابق افغان وزارت خارجہ شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتی ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








