ملک بھر میں امتحانات شروع، جانئے اِن اسکولوں کو امتحان سے کیوں باہر کردیا گیا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

اسکول کے بچے امتحان گاہ میں، فائل فوٹو
اسکول کے بچے امتحان گاہ میں، فائل فوٹو

پاکستان بھر میں امتحانات کا موسم شروع ہو چکا ہے، تاہم محکمہ تعلیم نے تعلیمی بورڈز کو امتحانات کے حوالے سے اہم مراسلہ جاری کیا ہے۔

حکام کے مطابق اب غیر رجسٹرڈ نجی اسکولوں کے طلبہ کو ابتدائی اور ثانوی امتحانات میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس حوالے سے محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی ایکٹ کے تحت اسکولوں کی رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے جس کے تحت کسی بھی تعلیمی بورڈ کو اب غیر رجسٹرڈ نجی اسکول کو الحاق دینے کی اجازت نہیں۔

محکمہ تعلیم کا مراسلے میں کہنا ہے کہ صوبے بھر میں 11 ہزار 887 نجی اسکول ریگولیٹری اتھارٹی میں رجسٹرڈ ہیں۔ تاہم غیر رجسٹرڈ اسکولوں کی وجہ سے اسکولوں سے باہر بچوں کا درست اندازہ مشکل ہو رہا ہے۔

محکمہ تعلیم پشاور کا کہنا ہے کہ اس نئے ایکٹ کے تحت اب رجسٹریشن کے بغیر نہ کوئی اسکول کھولا جا سکتا ہے اور نہ ہی چلایا جا سکتا ہے۔

Related Posts