سابق آرمی چیف جنرل باوجوہ واش روم میں گر کر زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، فائل فوٹو

سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ گھر کے واش روم میں گر کر زخمی ہوگئے۔

سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ اپنے گھر میں گر کر زخمی ہو گئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق جنرل (ر) باجوہ منگل کی صبح تقریباً ساڑھے چار بجے اپنے گھر کے واش روم میں گر گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گرنے کے باعث انہیں جسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں آئیں جبکہ سر پر بھی زخم آیا ہے۔ واقعے کے فوراً بعد انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اس وقت آئی سی یو میں زیر علاج ہیں اور ڈاکٹروں کی جانب سے ان کی حالت کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

Related Posts