کے الیکٹرک کے ملازمین کا ڈرامائی اغوا! بوٹ بیسن پر پولیس مقابلہ، مغوی بازیاب، ملزم فرار

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

شہر قائد میں کے الیکٹرک کے عملے کے اغوا کی ایک بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے پولیس نے تین ملازمین کو بازیاب کروا لیا۔ واقعے کے دوران ملزمان کی کارروائی میں لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق یہ واردات صبح سویرے اس وقت پیش آئی جب نامعلوم مسلح افراد لائنز ایریا پہنچے اور کے الیکٹرک کی ٹیم کو یرغمال بنا کر اغوا کر لیا۔ ملزمان نے تین ملازمین کو اپنی گاڑی میں بٹھا کر مختلف علاقوں میں گھماتے رہیں جبکہ اپنی گاڑی بھی ساتھ رکھی ہوئی تھی۔ اس دوران ملزمان نے آرام باغ کے ایک دکان کے تالے کاٹ کر لاکھوں روپے مالیت کا کاپر اور دیگر سامان بھی نکالا۔

پولیس کے مطابق اغوا ہونے والی ٹیم نے ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مددگار ون فائیو کو اطلاع دی اور گاڑی میں نصب ٹریکر کی مدد سے اپنی موجودہ لوکیشن پولیس کو بتائی۔

بوٹ بیسن کے علاقے میں پولیس نے ناکہ بندی کر کے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی جس پر ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ پولیس نے جوابی کارروائی میں 15 سے 16 گولیاں چلائیں۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزمان اپنی گاڑی چھوڑ کر اپنی گاڑی میں فرار ہو گئے تاہم پولیس نے گاڑی کے پچھلے حصے میں موجود تینوں ملازمین کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔

پولیس نے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے اور واقعے کی مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔

Related Posts