تیز رفتار ٹریلر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا! تین سگے بھائی جاں بحق؛ ڈرائیور فرار

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

قومی شاہراہ پر کوٹری کبیر کے مقام تیز رفتار ٹریلر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا۔ افسوسناک حادثے میں 3 سگے بھائی جان کی بازی ہار گئے جن کی شناخت جمیل، شکیل اور ارشاد کے ناموں سے ہوئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق دلخراش حادثہ اس وقت پیش آیا جس ایک تیز رفتار ٹریلر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار تینوں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت جمیل، شکیل اور ارشاد کے ناموں سے ہوئی ہے جو آپس میں سگے بھائی تھے۔

حادثے کے فوری بعد پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس اہلکاروں حادثہ کرنے والے ٹریلر کو تحویل میں لے لیا تاہم ٹریلر کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی بھائیوں کے گھر میں غم و حزن کی فضا پھیل گئی اور پورا علاقہ سوگوار ہو گیا۔

Related Posts