جنوبی کوریائی اداکار جنگ اُن وو 11 فروری 2026 کو 39 سال کی عمر میں اچانک انتقال کر گئے۔ ان کے اچانک انتقال کی خبر نے نہ صرف تفریحی صنعت بلکہ ان کے مداحوں کو بھی صدمے میں مبتلا کر دیا ہے تاہم ان کے انتقال کی وجہ خاندان کی جانب سے ظاہر نہیں کی گئی۔
جنگ اُن وو کئی مشہور ڈراموں اور سیریز میں جلوہ گر ہوئے، جن میں ’Bride of the Sun‘ اور ’Welcome to Waikiki 2‘ شامل ہیں۔ ان کی اداکاری نے عوام میں ان کے لیے محبت اور مقبولیت پیدا کی۔
آخری پوسٹ نے مداحوں کو چونکا دیا
اپنے انتقال سے ایک دن قبل جنگ اُن وو نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کی۔ اس پوسٹ میں انہوں نے 2003 میں وفات پانے والے ہانگ کانگ کے اداکار و گلوکار لیسلی چیوٗنگ اور 2011 میں انتقال کر جانے والی برطانوی گلوکارہ ایمی وائن ہاؤس کی تصاویر کے ساتھ اپنی تصویر شامل کی۔ کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ “Missed, envied, regretted. PIR.BG”
اس پوسٹ کے بعد مداحوں میں بحث اور تجسس پیدا ہو گیا کہ کیا یہ پوسٹ اداکار کے آخری اشارے کے طور پر دیکھی جا سکتی ہے؟ بہت سے صارفین نے اس کا مطلب “Goodbye, Rest In Peace” (الوداع، آرام سے سوئیں) کے طور پر بیان کیا۔
مرحوم اداکار پانچ دن قبل انہوں نے سرخ چاند کی تصویر بھی شیئر کی تھی جس پر انہوں نے لکھا تھا کہ “Red moon. Whether hanging or suspended, it’s going to fall anyway.” یہ پیغام بھی مداحوں کے لیے حیران کن اور تشویشناک ثابت ہوا۔
رسومات اور جنازہ
جنگ اُن وو کی آخری رسومات 13 فروری 2026 کو نیو گوریو ہسپتال کے جنازہ ہال، گیمپو، جنوبی کوریا میں منعقد کی جائیں گی، اور اس کے بعد انہیں Byeokje Crematorium میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔
مداحوں کی رائے اور سوشل میڈیا ردعمل
اداکار کی انسٹاگرام پوسٹ وائرل ہو گئی ہے اور مداح مختلف انداز میں اس کی تشریح کر رہے ہیں۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے عالمی آئیکونز کے ساتھ اپنی تصویر لگائی تاکہ زندگی اور موت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا جا سکے۔ ایک صارف نے مشورہ دیا کہ “PIR.BG” کو “Rest In Peace, Goodbye” کی علامتی الٹی شکل سمجھا جا سکتا ہے جبکہ دیگر نے کہا کہ اداکار اپنی پوسٹ کے ذریعے الوداع کہہ رہے تھے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








