سونے کی قیمت مستحکم مگر چاندی مہنگی ہوگئی! جانیں 12 فروری 2026 کے تازہ ترین ریٹس

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں 12 فروری 2026 کو سونے کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا تاہم چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا۔بینک انٹربینک ایکسچینج کی موجودہ شرحوں کی بنیاد پر سونے اور چاندی کی قیمتیں گزشتہ روز کی نسبت بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رہیں۔

ال پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونا 1 تولہ کی قیمت 528,562 روپے پر مستحکم رہی جبکہ 10 گرام 24 قیراط سونا 453,156 روپے کے برابر رہی۔ اسی طرح 22 قیراط سونا 10 گرام کی قیمت 415,408 روپے پر برقرار رہی۔

مقامی صرافہ مارکیٹس میں چاندی کی قیمتوں میں معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے جہاں 24 قیراط فی تولہ چاندی 90 روپے اضافے سے 8,825 روپے اور 10 گرام چاندی 78 روپے مہنگی ہونے سے 7,566 روپے پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمت بھی 5,058 امریکی ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی تاہم چاندی کی قیمت 83.50 امریکی ڈالر رہی جو کہ صفر اعشاریہ 90 ڈالر کا معمولی اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں استحکام کی وجہ سے ملکی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں تاہم سرمایہ کاروں کو عالمی حالات پر نظر رکھنی چاہیے کیونکہ مستقبل میں قیمتوں میں تبدیلی کا امکان موجود ہے۔

Related Posts