امریکی شہری لاس اینجلس سے ہیوسٹن جاتے ہوئے جاپان پہنچ گیا، ایئرلائن عملہ حیران و پریشان

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی تصویر

ایک انتہائی حیرت انگیز واقعے میں امریکا سے تعلق رکھنے والے کو لاس اینجلس سے Nicaragua کے شہر Managua جانا تھا مگر وہ پہنچ جاپان گیا۔

یونائیٹڈ ائیرلائنز کے ایک ترجمان نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہم یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ایسا کیسے ہوا۔

ترجمان کے مطابق ہم نے مسافر سے براہ راست رابطہ کرکے اس واقعے پر معذرت کی اور ٹریول کریڈٹ سمیت ٹکٹ کی رقم بھی واپس کی۔

اس مسافر کو پرواز کے دوران احساس ہوگیا تھا کہ وہ غلط پرواز میں سوار ہوگیا ہے اور اس نے فضائی عملے سے یہ پوچھا کہ آخر اسے لاس اینجلس سے ہیوسٹن پہنچنے میں 6 گھنٹے کیوں لگے (وہاں سے اس نے اپنی منزل پر جانے کے لیے دوسری پرواز پر سوار ہونا تھا) جبکہ لاس اینجلس سے ہیوسٹن کا فاصلہ 3 گھنٹے میں طے ہوتا ہے۔

اس مسافر کی پرواز ٹوکیو کے ائیرپورٹ پر اتری اور وہاں اس نے ہوٹل میں 2 راتوں تک قیام کیا جس دوران کمپنی کی جانب سے اس کی مطلوبہ منزل کی پرواز کا انتظام کیا گیا۔

فضائی کمپنی کی جانب سے پہلے معذرت کے طور پر 300 ڈالرز کا ٹریول کریڈٹ مسافر کو دینے کی پیشکش کی اور پھر ایک ہزار ڈالرز کی پیشکش کی۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا کہ وہ مسافر غلط پرواز میں کیسے پہنچ گیا جبکہ بورڈنگ پاس کے ہوتے ہوئے ایسا لگ بھگ ناممکن ہوتا ہے۔

Related Posts