بوائے فرینڈ سے جھگڑے کے بعد لڑکی کی خودکشی کی کوشش! ہوٹل کی چوتھی منزل سے کودنے کی ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

بھارتی دارالحکومت دہلی کے وشواس نگر میں واقع ہوٹل سنتوش ریزیڈینسی میں ایک 20 سالہ خاتون مبینہ طور پر اپنے 22 سالہ ساتھی کے ساتھ جھگڑے کے بعد چوتھی منزل کی کھڑکی سے چھلانگ لگ گئی۔

دہلی پولیس کے مطابق پی سی آر کو شام تقریباً 1 بجے فرش بازار تھانے سے اطلاع موصول ہوئی۔ خاتون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ اس وقت زیر علاج ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 20 سالہ خاتون سُندر نگر دہلی کی رہائشی ہے اور وہ اپنے 22 سالہ بوائے فرینڈ جو بلندشہر، اتر پردیش سے ہے کے ساتھ ہوٹل چیک ان ہوئی تھی۔

13 فروری 2026 کو دوپہر تقریباً 1 بجے جھگڑے کے بعد خاتون مبینہ طور پر چوتھی منزل کی کھڑکی سے چھلانگ لگا دی تاہم خوش قسمتی گتے کے ڈبوں پر جا گری جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوئی تاہم اس کی زندگی بچ گئی۔ لڑکی کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

پولیس حکام نے لڑکی کے بوائے فرینڈ کو حراست میں لے لیا ہے اور فورنزک ٹیم نے کمرے کا معائنہ کیا ہے۔ تحقیقات ابھی جاری ہیں۔

Related Posts