بھارت سے ایک دلچسپ خبر سامنے آئی ہے جہاں ویلینٹائن ڈے کے موقع پر ایک لڑکا چھپ کر اپنی گرل فرینڈ کے گھر پہنچ گیا تاہم بد قسمتی سے لڑکی نے والدہ نے دونوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
لڑکی کے والد نے دونوں کو موقع پر خوب کھری کھری سنائیں اور کہا کہ آپ لوگ کالج اور یونیورسٹی تعلیم حاصل کرنے جاتے ہوں یا عشق لڑانے ؟ تاہم لڑکی کے والد نے لڑکے واپس اس کے گھر جانے کی اجازت دے دی کیونکہ لڑکا ہندوؤں کی نمایاں ذات سے تعلق رکھتا تھا۔
How can a girl be so shameless that she secretly sneaks a boy into her house on Valentine’s Day? pic.twitter.com/lNCCKN22F0
— Aditya (@Warlock_Aditya) February 14, 2026
لڑکی کے والد نے کہا کہ براہمن لڑکے سب سے زیادہ پاکیزہ اور معتبر سمجھے جاتے ہیں۔ اس فیصلے نے بعض لوگوں کو حیران کیا جبکہ کچھ نے والد کے رویے کو سماجی اور مذہبی روایت کے تناظر میں جائز قرار دیا۔
The girl’s father let the boy go because he was a Brahmin; the father also knows that Brahmin boys are considered the purest.🥹 https://t.co/Uo1ruKWZQx pic.twitter.com/D6ynwUDMH7
— Aditya (@Warlock_Aditya) February 14, 2026
اس واقعے نے بھارت میں نوجوانوں کے رومانوی تعلقات کے اظہار کے طریقوں پر بھی روشنی ڈالی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ معاشرتی اور مذہبی شناخت اکثر والدین کے فیصلوں میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور نوجوانوں کی محبت یا تعلقات پر والدین کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے بعض اوقات غیر متوقع ردعمل کا سبب بن سکتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر صارفین کی رائے دو حصوں میں تقسیم ہے۔ ایک طرف کچھ لوگ لڑکی کے عمل پر تنقید کر رہے ہیں جبکہ دوسری طرف کچھ والد کے فیصلے اور لڑکے کی سماجی حیثیت کو وجہ قرار دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ واقعہ بھارت کے معروف شہروں میں سے ایک سے رپورٹ ہوا ہے اور ویلینٹائن ڈے کے موقع پر پیش آیا۔
یہ واقعہ بھارت میں نوجوانوں کی محبت، رشتوں اور والدین کی سماجی و مذہبی ترجیحات کے درمیان پیچیدہ تعلقات کی ایک مثال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








