وفاقی حکومت 16 فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی ورکنگ پیپر سامنے آ گیا ہے جس میں 16 فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں فی لیٹر 4 روپے سے 6.55 روپے تک بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔
قیمتوں میں ممکنہ اضافہ
پٹرول: فی لیٹر 4 روپے 39 پیسے اضافہ
ہائی اسپیڈ ڈیزل: فی لیٹر 5 روپے 40 پیسے اضافہ
مٹی کا تیل: فی لیٹر 4 روپے اضافہ
لائٹ ڈیزل: فی لیٹر 6 روپے 55 پیسے اضافہ
ذرائع کے مطابق اگر حکومت مزید لیوی یا ٹیکسز عائد کرتی ہے تو قیمتوں میں اضافے کی شرح بڑھ سکتی ہے۔
فیصلہ کن مراحل
اوگرا کل وزارت کو حتمی سمری بھجوائے گی جس کے بعد وزارت خزانہ فیصلہ کرے گی جبکہ وفاقی حکومت ریونیو کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے آخری فیصلہ کرے گی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ اضافہ عمل میں آتا ہے تو عوام پر پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے ذریعے اضافی بوجھ پڑ سکتا ہے جس کا اثر روزمرہ کی ضروریات اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں پر بھی پڑ سکتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








