استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو بھیجا یا پارٹی چیئرمین کو؟ جانیں مراد سعید کے استعفے سے متعلق اہم خبر

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔مراد سعید نے اپنا استعفیٰ چیئرمین کے نام خط میں بھیجا ہے جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے استعفےکی باضابطہ تصدیق کی گئی ہے۔

مراد سعید کا ہاتھ سے لکھا ہوا استعفیٰ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر کیا جا رہا ہے جس کے متن میں محترم چیئرمین لکھا ہوا ہے جس سے واضح نہیں ہو رہا ہے کہ استعفیٰ کس چیئرمین کون بھیجا؟ کچھ افراد نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ استعفیٰ فی الحال پارٹی چیئرمین کو بھیجا گیا ہے۔

استعفےکے متن کے مطابق مراد سعید نےکہا ہےکہ اس پارلیمنٹ کی بنیاد جعلی اور ناجائز ہے، یہ پارلیمنٹ عوام کے مینڈیٹ کی توہین کرنے میں حصہ دار ہے۔

استعفے کے متن میں مراد سعید نے لکھا کہ موجودہ پارلیمنٹ جعلی اور غیر قانونی بنیادوں پر قائم ہے اور عوامی مینڈیٹ کی توہین میں شریک ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں انہوں نے زور دیا کہ ہمیں سینیٹ، قومی اسمبلی، پنجاب اور سندھ اسمبلی سے اجتماعی طور پر استعفے دینے چاہئیں۔

خیال رہےکہ مراد سعید جولائی 2025 میں خیبرپختونخوا سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے تاہم وہ روپوش ہونےکے باعث سینیٹ کی نشست پر حلف نہیں لے سکے تھے۔

Related Posts