بھارت میں ویلنٹائن ڈے پر گدھوں کی شادی، سوشل میڈیا صارفین نے کیا کہا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

گدھوں کی شادی
(فوٹو: جیو نیوز)

عالمی سطح پر محبت کے اظہار کیلئے منائے جانے والے ویلنٹائن ڈے کے موقعے پر بھارت میں گدھون کی شادی کروادی گئی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ دلچسپ واقعہ بھارتی شہر بنگلورو میں 14فروری کو پیش آیا جہاں گدھوں کی شادی نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شادی کیلئے گدھوں کا باضابطہ بناؤ سنگھار ہوا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گدھوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور شادی کی تقریب کے دوران گانا بجانے کے ساتھ ساتھ خوب ہلا گلا ہوا۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ محبت گدھوں سمیت ہر جانور اور پرندے کا حق ہے، جسے عزت دی جانی چاہئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by 365 News (@365.newspk)

خیال رہے کہ بھارت سمیت دنیا بھر میں 14فروری کو ویلنٹائن ڈے منایا گیا، اس روز کی مناسبت سے عوام نے ایک دوسرے کو لال رنگ کے گلاب بھیجے اور محبت کرنے والے جوڑوں نے اپنے اپنے منفرد انداز میں اپنے محبوب سے محبت کا اظہار بھی کیا۔ اس دوران تحفوں کا لین دین بھی جاری رہا۔

عوام کے دلچسپ تبصرے

سوشل میڈیا صارفین کا ماننا ہے کہ گدھوں کی شادی ایک منفرد واقعہ ضرور ہے تاہم سماج میں عزت تو ہر ذی روح کو دی جانی چاہئے اور گدھے بھی ہمارے ہی معاشرے کا ایک حصہ ہیں جو بھاری بوجھ ڈھوتے اور اس کے عوض محض گھاس حاصل کرتے ہیں۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ بھارت میں گدھوں کی شادی بالکل درست ہے کیونکہ وہ لوگ گدھے ہیں جو ویلنٹائن ڈے مناتے ہیں۔ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ گدھے ہیں تو گدھوں کی ہی شادی کروائیں گے، تاہم دیگر صارفین نے اس پر صرف حیرت کا اظہار کیا۔

Related Posts