حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پھر بڑھا دیں

تازہ ترین

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات
(فوٹو: آن لائن)

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھا دی ہیں، جس کے نتیجے میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی اضافے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا  باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا، جس سے پیٹرول کی نئی قیمت 258روپے 17 پیسے ہوگئی۔

حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 7روپے 32 پیسے فی لیٹر بڑھا دی جس کے نتیجے میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 275روپے 70 پیسے فی لیٹر تک جا پہنچی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بڑھنے سے ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی اضافے کا خدشہ ہے۔

گزشتہ ماہ بھی وفاقی حکومت نے پیٹرول اورہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں نمایاں اضافہ کیا تھا، عوام کو مصنوعات کی قیمتوں پر ریلیف نہ مل سکا جبکہ موجودہ قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار رکھنے کا اعلان کیا گیا۔ماہرین معاشیات کا کہنا تھا کہ لیوی میں نمایاں اضافے کے باعث عوام پریشان ہیں۔

جنوری کے دوران سامنے آنے والی پیشرفت کے مطابق پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی میں 4 روپے 65 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا،جس کےبعد پیٹرول پر لیوی 79 روپے 62 پیسے سے بڑھ کر 84 روپے 27 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔16 جنوری تک گزشتہ ایک سال کے دوران پیٹرول پر لیوی میں مجموعی طور پر 24 روپے 27 پیسے فی لیٹر اضافہ 40 فیصد کی شرح سے بھی تجاوز کرگیا۔

Related Posts