رمضان سے پہلے بارانِ رحمت کی تیاریاں، کراچی سمیت کن کن شہروں میں بارش ہوگی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

بارش
(فوٹو: آن لائن)

رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی بارانِ رحمت کا سلسلہ شروع ہوگیا، محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رمضان کی آمد سے قبل ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ کل رات سے خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں بارش کا امکان ہے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا یہ سلسلہ منگل تک جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی و جنوبی وزیرستان، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان بنوں اور کرم میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ ڈی آئی خان میں بارش کے ساتھ ساتھ ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی تھی کہ ملک کے جنوبی اور مغربی حصوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ 16 فروری کو ملک کے مغربی علاقوں میں موسمی سسٹم کے داخلے کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 16 اور 17فروری کے دوران کوئٹہ، زیارت، پشین، چمن اور گردونواح میں بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح 17فروری کو کراچی، پسنی، گوادر، ٹھٹھہ اور حیدر آباد میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع کی جارہی ہے۔

Related Posts