بھارت میں 2بچوں سمیت 6افراد کی خودکشی، وجوہات سامنے نہ آسکیں

تازہ ترین

تازہ ترین

خودکشی
(فوٹو: انڈین ایکسپریس)

بھارت میں 6 خودکشیوں کی اطلاع کے بعد صدمے اور تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ خودکشی کرنے والے افراد میں 2نابالغ جبکہ 4بالغ افراد شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز تمام افراد نے پھانسی کا پھندا لگا کر خودکشی کی اور 6 میں سے 5 خودکشیاں وسئی ویرار شہر کی حدود میں ہوئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر خودکشی کا فیصلہ دائمی بیماری اور ڈپریشن کے باعث سامنے آیا۔ مختلف مقامی تھانوں میں ان پر مقدمات بھی درج کیے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تفصیلی تفتیش جاری ہے۔ خودکشی سے جان کی بازی ہار جانے والے افراد میں 33 سالہ بھوشن، 50سالہ شمبھونتھ دوبے، 10سالہ زویا خان، 43سالہ شوبھانگی شرما، 15سالہ ظہیر اور 23سالہ واتسل کے ناموں سے ہوئی۔

دس سالہ زویا خان نالاسوپارہ کے وکن پاڑہ علاقے میں رہتی تھی جس کی موت نے پورے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا جبکہ باقی افراد کی ہلاکت پر بھی متاثرہ علاقوں کی فضا سوگوار ہوگئی۔

خودکشی کی وجوہات

تاحال تمام افراد کی خودکشی کی وجہ سامنے نہیں آسکی، تاہم رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عام افراد میں دائمی بیماری اور ڈپریشن کے علاوہ بچوں میں تعلمی دباؤ، امتحانات کی پریشانی یا گھریلو جھگڑے اور مسائل بھی خودکشی کی وجہ ہوسکتے ہیں۔

Related Posts