ٹک ٹاکر سارہ بلوچ کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کرنے والے بااثر ملزمان کون ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

سارہ بلوچ، فوٹو آن لائن

جیکب آباد میں معروف ٹک ٹاکر سارہ بلوچ کے ساتھ تین بااثر افراد نے اجتماعی جنسی زیادتی کرکے ویڈیو بنا لی۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ملزمان اکمل داگھو، پیدل جھکرانی اور مولابخش جھکرانی نے ٹک ٹاک بنانے کے بہانے سارہ بلوچ کو اکمل داگھو کے گھر لے جا کر اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ملزمان نے دورانِ زیادتی سارہ بلوچ کی ویڈیو بھی بنائی اور دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو ویڈیو وائرل کر دی جائے گی۔

واقعے کے فوری بعد سارہ بلوچ نے پولیس سے رابطہ کیا، جس کے نتیجے میں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس سے قبل متاثرہ ٹک ٹاکر نے ویڈیو بیان جاری کر کے واقعے کی تفصیل بتائی اور مجرموں کے خلاف کارروائی نہ ہونے کی صورت میں خودکشی کی دھمکی بھی دی تھی۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور متاثرہ کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Related Posts