قیمے اور آلو والا سموسہ کتنے کا؟ فی کلو پکوڑوں کا ریٹس کیا؟ کمشنر کراچی کا اہم فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

کراچی میں ماہ رمضان المبارک کیلئے اشیائے خورونوش کی قیمتیں طے کر دی گئی ہیں۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے مختلف اشیا کے سرکاری نرخوں کا اعلان کیا ہے تاکہ شہریوں کو مناسب قیمت پر سامان مل سکے۔

اعلامیے کے مطابق رمضان کے دوران ایک آلو اور قیمہ والا سموسہ 40 روپے میں دستیاب ہوگا جبکہ ایک کلو پکوڑوں کی قیمت 640 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ 100 گرام چپاتی 14 روپے میں ملے گی اور 180 گرام تندوری نان کی قیمت 27 روپے رکھی گئی ہے۔

گوشت کے نرخوں میں بھی وضاحت کی گئی ہے۔ بچھیا کے ہڈی والے گوشت کی فی کلو قیمت 1300 روپے اور بغیر ہڈی کے گوشت کی فی کلو قیمت 1600 روپے طے کی گئی ہے۔

کمشنر سید حسن نقوی نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کراچی کی 13 نمایاں مارکیٹوں کو ماڈل بازار کا درجہ دیا جائے گا۔ ان مارکیٹوں میں سرکاری نرخوں پر اشیا کی مکمل دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے اور گراں فروشی پر قابو پایا جا سکے۔ انتظامیہ ان نرخوں پر سختی سے عملدرآمد کروائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات شہریوں کو رمضان کے مقدس مہینے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے کیے گئے ہیں۔

Related Posts