کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں منگھوپیر روڈ پر واقع کیمیکل فیکٹری میں آگ لگ گئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئیں۔
چیف فائر آفیسر کا کہنا ہے کہ کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے کی اطلاع پر 6فائر ٹینڈرز روانہ کیے۔ ترجمان ریسکیو کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں آگ بجھانے میں حصہ لے رہی ہیں۔
پولیس کے مطابق آتشزدگی سے متأثرہ فیکٹری اور اطراف کی عمارات کو خالی کرالیا گیا ہے۔ بعض رپورٹس کے مطابق جس وقت آگ لگی، فیکٹری میں کوئی شخص موجود نہیں تھا۔
آتشزدگی کے نتیجے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ اس سے قل کیمیکل فیکٹری اور شاپنگ مال سمیت کراچی کے متعدد کاروباری مقامات آتشزدگی کا شکار ہوچکے ہیں۔
حال ہی میں کراچی کے انتہائی مصروف اور معروف تجارتی مرکز جوڑیا بازار کی ایک عمارت میں آگ لگ گئی، جسے بجھانے کی کوششوں کا آغاز کردیا گیا۔
آج سے 7روز قبل آتشزدگی کے افسوسناک واقعے کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کردیا۔ آگ لگنے کا یہ واقعہ اسٹیشنری کے گودام میں پیش آیا، فائر بریگیڈ نے موقع پر فوری کارروائی کرکے آگ پر قابو پالیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








