دیکھئے ویڈیو: شناختی کارڈ گم ہونے کی صورت میں دوبارہ بنوانے کا آسان طریقہ

تازہ ترین

تازہ ترین

شناختی کارڈ کا نمونہ، فائل فوٹو
شناختی کارڈ کا نمونہ، فائل فوٹو

اگر آپ کا شناختی کارڈ گم ہو گیا ہے یا خراب ہو چکا ہے تو اب نادرا سے ری پرنٹ حاصل کرنا انتہائی آسان ہو گیا ہے۔ شہری اب صرف شناختی کارڈ نمبر کے ساتھ قریبی نادرا دفتر تشریف لے جا کر اپنا کارڈ دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں۔

نادرا کی تازہ وڈیو میں بتایا گیا ہے کہ کارڈ کے گم یا خراب ہونے کی صورت میں میگا سینٹرز کے سیلف سروس سینٹر میں آ کر خود پراسس کا حصہ بن سکتے ہیں۔ درخواست دینے کے بعد بائیومیٹرک، تصدیق اور دستخط جیسے مراحل مکمل کیے جاتے ہیں۔

مزید برآں شہری اب گھر بیٹھے بھی اپنی شناختی کارڈ کی ری پرنٹ کی درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے بھی یہ سہولت دستیاب ہے، اور آن لائن چارجز کی ادائیگی کی سہولت بھی موجود ہے۔

نادرا کی اس سہولت کے ذریعے شہری نہ صرف وقت بچا سکتے ہیں بلکہ شناختی کارڈ کی ری پرنٹ کا عمل بھی اب زیادہ آسان اور تیز تر ہو گیا ہے۔

Related Posts