چھ کلو چاندی لیکر آئی تھی مگر! کراچی ایئر پورٹ دبئی سے آنے والی خاتون کے ساتھ کیا ہوا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان کسٹمز نے ایک بڑی اسمگلنگ کوشش کو ناکام بنا دیا اور ایک خاتون مسافر کو گرفتار کر لیا۔ کسٹمز حکام کے مطابق گرفتار شدہ خاتون کی دوہری شہریت ہے اور وہ دبئی سے کراچی پہنچی تھی۔

کسٹمز حکام نے شک کی بنیاد پر مسافر خاتون کی تلاشی لی تو اس کے قبضے سے 6 کلو گرام چاندی برآمد ہوئی۔ برآمد شدہ چاندی کی عالمی مارکیٹ میں قیمت تقریباً 70 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔

کسٹمز حکام نے فوری طور پر چاندی ضبط کرکے خاتون کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر دیا اور قانونی کارروائی شروع کر دی۔

چند روز قبل لاہور ایئرپورٹ پر بھی اے ایس ایف نے دبئی جانے والے ایک مسافر سے 2 کلو سے زائد سونا برآمد کیا تھا جو اس کے جرابوں میں چھپا ہوا تھا۔ اس سونے کو کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا گیا اور مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی تھی۔

کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کی اسمگلنگ کی کوشش کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور قانون کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Related Posts