ایک تولہ سونا خریدنا بھی ناممکن! جانیں آج سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے جہاں ایک تولہ سونا 1300 روپے اضافے سے 5لاکھ 16ہزار 062 روپے کی سطح پر آگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ ریٹس کے مطابق مقامی صرافہ بازار میں 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونا 1300 روپے مہنگا ہونے سے 5لاکھ 16ہزار 62 روپے جبکہ 10 گرام سونا 1 ہزار 114 روپے اضافے سے 4لاکھ 42ہزار 439روپے کا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے نرخ کے مطابق 22 قیراط کا حامل 10 گرام سونا ایک ہزار 21 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 5 ہزار 583 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت 32روپے کے اضافے سے 8ہزار 046 روپے جبکہ دس گرام چاندی کی قیمت 28روپے کے اضافے سے 6ہزار 898روپے کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹس میں فی اونس سونا کی قدر میں 13 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 933 ڈالر کا ہوگیا جبکہ فی اونس چاندی کی قدر صفر اعشاریہ 32 ڈالر اضافے سے 75 اعشاریہ 62 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

Related Posts