رویت ہلال کمیٹی نے عوام سے چاند دیکھنے میں مدد مانگ لی

تازہ ترین

تازہ ترین

ہلال کمیٹی کے ارکان چاند دیکھتے ہوئے
ہلال کمیٹی کے ارکان چاند دیکھتے ہوئے، فائل فوٹو

رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں شروع ہوگیا۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کر رہے ہیں، اجلاس میں مرکزی و زونل رویت ہلال کمیٹی پشاور کے ممبران شریک ہیں۔

اجلاس میں ڈی جی وزارت مذہبی امور حافظ عبدالقدوس، سپارکو کے نمائندے شوکت اللہ، محکمہ موسمیات کے نمائندے ڈاکٹر حسن علی بیگ اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے زین العابدین شریک ہیں۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے عوام سے ماہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان شاءاللہ اس سال بھی ملک بھر میں ایک ساتھ رمضان کا  آغاز  ہوگا۔

پشاور کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور دیگر صوبائی دارالحکومتوں میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس جاری ہیں۔

ترجمان سپارکو کے مطابق چاند 17 فروری 2026 کو شام 5 بج کر 1 منٹ  پر  پیدا ہوچکا ہے، آج غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 25 گھنٹے اور 48 منٹ ہوگی، آج آنکھ سے چاند نظر آنے کے امکانات ہیں، چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرےگی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ  چاند 5 بج کر 54 منٹ پر طلوع ہوگا اور 6 بج کر 52 منٹ تک دیکھا جا سکےگا ،  لاہور اور گرد و نواح میں بادلوں کے باعث چاند نظر آنےکا امکان کم ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور  میں مطلع  صاف رہنے کی صورت میں چاند نظر آنے کے امکانات روشن ہیں۔

Related Posts