ایران پر حملہ کتنے روز میں؟ امریکی میڈیا نے بڑا دعویٰ کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ایران
(فوٹو: آن لائن)

امریکی میڈیا نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں ہفتے کے اختتام تک امریکا کی ڈونلڈ ٹرمپ حکومت ایران کے خلاف محدود یا وسیع فوجی آپریشن پر غور کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایران پر امریکی حملے کے امکانات بڑھ گئے جس سے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی سر اٹھاتی دکھائی دیتی ہے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران پر حملہ آئندہ چند روز میں ہونے کا خدشہ ہے تاہم صدر ٹرمپ نے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

تشویشناک طور پر دونوں ممالک میں جنیوا مذاکرات کے دوران بھی کوئی قابلِ ذکر پیش رفت سامنے نہیں آسکی۔ امریکا کی خواہش ہے کہ ایران یورینیم افزودگی کے ساتھ ساتھ میزائلز فائرنگ کی حدود بھی 2000کلومیٹر سے کم کرکے معمولی سطح پر لائے، تاہم ایران اس پر راضی نہیں۔

دوسری جانب ایک رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی فوج خطے میں اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کا الرٹ بھی جاری کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ حملے کے حوالے سے مسلسل مشاورت اور بات چیت میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل میں بھی سکیورتی ہائی الرٹ پر ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، قریبی بنکرز کی معلومات رکھیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کیلئے تیار رہیں کیونکہ اسرائیل سمجھتا ہے کہ اگر امریکا نے ایران پر حملہ کیا تو تہران کی جوابی کارروائی میں اسرائیل ایرانی میزائلز کا نشانہ بن سکتا ہے۔

Related Posts