سابق وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کو دل کا دورہ پڑنے پر پی آئی سی ہسپتال منتقل کرنے کے بعد شریان میں اسٹنٹ ڈال دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسٹنٹ ڈالا گیا، ڈاکٹرز نے سابق وفاقی وزیر کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جس کے بعد خواجہ سعد رفیق آرام کیلئے گھر منتقل ہوگئے۔
خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ طبیعت خراب ہونے پر انہیں ہسپتال چیک اپ کیلئے لے جایا گیا تھا۔ اس موقعے پر ان کے چھوٹے بھائی صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور دیگر رشتہ دار بھی ہسپتال میں موجود تھے۔
ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے چیک اپ کیا اور ایک شریان بند ہونے پر فوری اسٹنٹ ڈال دیا۔ اللہ کا شکر ہے کہ میں علاج کروا کر گھر آگیا ہوں اور اللہ تعالیٰ کے کرم سے بہتر ہوں۔ خواجہ سعد رفیق کی طبیعت کی ناسازی پر سیاسی شخصیات نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








