بھارت جانے سے انکار مگر پاکستان سے پیار! آسٹریلوی بلے باز گلین میکسویل پی ایس ایل کا حصہ بن گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

آسٹریلیا کے مشہور جارح مزاج بیٹر گلین میکسویل اب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اپنے جلوے دکھائیں گے۔ پی ایس ایل کی فرنچائز حیدرآباد کنگز مین نے انہیں اپنے اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔

گلین میکسویل (Glenn Maxwell) اس بار پی ایس ایل 11 میں حیدرآباد کنگز مین کی نمائندگی کریں گے۔ آسٹریلوی اسٹار نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان سپر لیگ کا حصہ بننا اور حیدرآباد کی نمائندگی کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hyderabad Kingsmen (@hhkingsmen)

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہمیشہ ان کے دل کے قریب رہا ہے اور یہاں کے مداحوں سے انہیں ہمیشہ محبت ملی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گلین میکسویل نے بھارتی لیگ انڈین پریمیئر لیگ (IPL) کھیلنے سے معذرت کر رکھی تھی لیکن اب انہوں نے پاکستان سپر لیگ میں کھیلنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

Related Posts