بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے مجموعی طور پر 12 ارب ڈالر پاکستان منتقل کر دئیے ہیں جو اس اقدام کی کامیابی اور اعتماد کی دلیل ہے۔
ترجمان اسٹیٹ بینک پاکستان کے مطابق بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے تقریباً نو لاکھ سے زائد روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے مجموعی طور پر 12 ارب ڈالر پاکستان منتقل کیے ہیں جس سے اس اقدام پر سمندر پارپاکستانیوں کے اعتماد کا اندازہ ہوتا ہے۔
Roshan Digital Account has achieved another milestone, surpassing $12B in total inflows with over 900,000 accounts opened by #OverseasPakistanis. #SBP sincerely thanks the #OverseasPakistanis for their continued trust and support in the #RDA initiative. pic.twitter.com/h6NUoZ70Ei
— SBP (@StateBank_Pak) February 19, 2026
دوسری جانب ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ مرکزی بینک کی رپورٹ کے مطابق 13 فروری 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 19 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد مجموعی ذخائر 21.30 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔
Total liquid foreign #reserves held by the country stood at US$21.30 billion as of February 13, 2026.
For details: https://t.co/WpSgomnKT3#SBPReserves pic.twitter.com/oBsZf72v4O— SBP (@StateBank_Pak) February 19, 2026
اسٹیٹ بینک کے پاس اس دوران 16.19 ارب ڈالر موجود تھے۔ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5.10 ارب ڈالر تھے۔
اس اضافے کے ساتھ ہی پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں استحکام اور بیرونِ ملک پاکستانیوں کی جانب سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا ثبوت ملا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








