یونان اور لیبیا کے ساحلوں پر 2 الگ الگ واقعات میں خواتین سمیت کم از کم 8 تارکین وطن ہلاک ہو گئے ہیں جن کی لاشیں برآمد کرلی گئیں، جبکہ مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے نزدیک ساحلی قصبے قصر الاخیر میں ہفتے کے روز 5پناہ گزینوں کی لاشیں سمندر میں بہہ کر ساحل پر آنکلیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں لاشوں کی برآمدگی کی اطلاع مقامی افراد نے دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 2خواتین سمیت 8افراد کی لاشیں زیادہ تر سیاہ فام افراد کی تھیں۔ مقامی افراد نے ایک بچے کی لاش کو بھی ساحل پر دیکھنے کا بتایا، تاہم اس کی لاش دوبارہ نہ مل سکی اور خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ لہریں شاید اسے دوبارہ سمندر میں لے گئیں۔ لاشوں کی بازیابی کیلئے ہلال احمر کو مطلع کیا گیا ہے۔
اس سے قبل طرابلس کے علاقے زوارہ کے ساحل کے قریب 55افراد کو لے جانے والی ربڑ کی کشتی الٹ گئی تھی جس کے نتیجے می@ شیر خوار بچوں سمیت 53 تارکین وطن لاپتہ ہوگئے جن کی اموات کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔
سی طرح مشرقی بحیرہ روم میں یونانی جزیرے کریٹ کے قریب ایک اور کشتی حادثہ 3 افراد کی جان لینے کا سبب بن گیا۔ لکڑی کی کشتی میں سوار 20 افراد کو بچالیا گیا تھا جن میں مصر اور سوڈان سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








