پنجاب ککے معروف سیاحتی شہر مری کے علاقے اوسیاہ ملکوٹ روڈ پر پیش آنے والے ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں تین خواتین جان کی بازی ہار گئیں جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب مقامی افراد کی گاڑی کے بریک اچانک کام کرنا چھوڑ گئے جس کے باعث ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا۔ نتیجتاً گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔
اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








