پاکستان کی فضائی کارروائی پر طالبان حکومت برہم، پاکستانی سفیر کی طلبی

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستانی سفیر اور طالبان وزیر خارجہ
پاکستانی سفیر اور طالبان وزیر خارجہ، فائل فوٹو

افغان وزارتِ خارجہ نے پاکستان کے سفیر برائے کابل کو طلب کرکے ننگرہار اور پکتیکا صوبوں میں پاکستان کی حالیہ فضائی بمباری پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

سفیر کو پیش کیے گئے احتجاجی خط میں طالبان وزارت خارجہ نے زور دیا کہ افغانستان کی سرزمین کا تحفظ افغان حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ اس نے خبردار کیا کہ ایسے فوجی اقدامات کے نتیجے میں پیدا ہونے والے کسی بھی منفی نتائج کی ذمہ داری پاکستانی فریق پر ہوگی۔

افغان وزارت خارجہ نے افغانستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی اور مبینہ طور پر شہریوں پر بمباری کی مذمت کی اور ان اقدامات کو افغانستان کی علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی اور ناپسندیدہ عمل قرار دیا۔

Related Posts