روپے پر دباؤ مگر ڈالر کی اڑان جاری! غیر ملکی کرنسی کی تازہ قیمتیں چونکا دیں گی

تازہ ترین

تازہ ترین

Foreign currency exchange rates in Pakistan, 13 November 2025
FILE PHOTO

ملک بھر کی اوپن مارکیٹ میں غیر ملکی کرنسیوں کے تازہ ترین ریٹس جاری کر دیے گئے ہیں جن کے مطابق امریکی ڈالر سمیت بڑی عالمی کرنسیوں میں معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا ہے۔

اوپن مارکیٹ

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری 280.25 روپے جبکہ فروخت 282.20 روپے میں ہو رہی ہے جبکہ برطانوی پاؤنڈ اسٹرلنگ کی خریداری 376.98 روپے اور فروخت 381.23 روپے ریکارڈ کی گئی۔

یورو کی خریداری 329.04 روپے جبکہ فروخت 333.54 روپے رہی۔آسٹریلوی ڈالر 196.11 روپے میں خریدا اور 200.50 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

کینیڈین ڈالر 203.09 روپے خرید اور 206.58 روپے فروخت پر دستیاب ہے جبکہ چینی یوآن 38.25 روپے خرید اور 39.30 روپے فروخت پر رہا۔

سعودی ریال کی خریداری 74.75 روپے اور فروخت 75.50 روپے جبکہ یو اے ای درہم 76.35 روپے خرید اور 77.35 روپے فروخت پر دستیاب ہے۔ جاپانی ین 1.7896 روپے خرید اور 1.8897 روپے فروخت پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

انٹربینک مارکیٹ

انٹربینک ریٹس کے مطابق امریکی ڈالر کی بینک خریداری 279.45 روپے اور فروخت 279.95 روپے رہی۔ برطانوی پاؤنڈ 376.92 روپے خرید اور 377.59 روپے فروخت جبکہ یورو 329.05 روپے خرید اور 329.64 روپے فروخت پر بند ہوا۔

دیگر کرنسیوں میں آسٹریلوی ڈالر 197.45 روپے خرید اور 197.80 روپے فروخت، کینیڈین ڈالر 203.90 روپے خرید اور 204.27 روپے فروخت، چینی یوآن 40.54 روپے خرید اور 40.61 روپے فروخت رہا۔

سعودی ریال 74.49 روپے خرید اور 74.62 روپے فروخت، جاپانی ین 1.8012 روپے خرید اور 1.8044 روپے فروخت، سوئس فرانک 360.18 روپے خرید اور 360.82 روپے فروخت جبکہ سنگاپور ڈالر 220.51 روپے خرید اور 220.90 روپے فروخت پر رہا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی رجحانات اور مقامی طلب و رسد کے باعث کرنسی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

Related Posts