آئی ایم ایف سے قرض کی اگلی قسط مل پائے گی؟ اہم مذاکرات آج سے شروع

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے تحت چوتھی قسط کے اجراء سے قبل تیسرے جائزہ مذاکرات کا آغاز آج سے شروع ہو رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد سب سے پہلے کراچی میں اسٹیٹ بینک پاکستان کے حکام سے تکنیکی سطح کے مذاکرات کرے گا۔ اس مرحلے کی تکمیل کے بعد پالیسی سطح کی گفتگو اسلام آباد میں وزارتِ خزانہ کے عہدیداروں کے ساتھ ہوگی۔

مشن کو رواں مالی سال کے ابتدائی چھ ماہ (جولائی تا دسمبر) کے دوران معاشی کارکردگی اور طے شدہ اہداف پر پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس اصلاحات، توانائی شعبے کی صورتحال، مانیٹری پالیسی اور زرمبادلہ کے ذخائر پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا۔

حکام آئی ایم ایف کو ٹیکس وصولیوں میں تقریباً 330 ارب روپے کے شارٹ فال سے آگاہ کریں گے اور اس خلا کو پورا کرنے کے لیے حکمت عملی پر بریف کریں گے۔ اس کے علاوہ نجکاری پروگرام پر پیش رفت، بالخصوص پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) سے متعلق اقدامات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

یہ مذاکرات آئندہ قسط کے اجرا کیلئے اہم قرار دئیے جا رہے ہیں جس کے نتائج پر ملکی معیشت کی سمت کا انحصار ہوگا۔

Related Posts