پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب، صدر آصف علی زرداری نے قومی ریکارڈ توڑ دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

مشترکہ اجلاس
(فوٹو: آن لائن)

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 2مارچ کو طلب کیا ہے۔ صدر زرداری نویں بار خطاب کرکے ملک کے کسی بھی صدر کے مقابلے میں سب سے زیادہ خظابات کا نیا قومی ریکارڈ قائم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے بطور صدر کم و بیش 5مرتبہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا، اس لیے صدر آصف علی زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے 8بار خطاب کرکے پہلے ہی یہ ریکارڈ توڑ چکے ہیں۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے 2مارچ 2026 کو خطاب کرنے کے بعد صدر آصف علی زرداری ملک کی تاریخ کے وہ واحد صدر بن جائیں گے جسے مشترکہ اجلاس سے خطاب کا اعزاز 9 بار حاصل ہوا۔

خیال رہے کہ ملک کی جمہوری روایات میں یہ اہم اصول شامل ہے کہ ہر نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر صدرِ مملکت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہیں جس میں ملک کی تمام تر اعلیٰ سیاسی قیادت شریک ہوتی ہے۔

Related Posts