وطن کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔وزیراعظم

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیراعظم
(فوٹو: آن لائن)

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم وطن کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ مسلح افواج دشمن کے جارحانہ عزائم کو خاک میں ملانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے خلاف جاری آپریشن ضرب للحق کے دوران قوم کے نام اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے طالبان رجیم کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔

اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مسلح افواج نے ملک کے امن و سلامتی کے تحفظ پر آنچ نہ آنے دینے کا عزم کر رکھا ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں سکیورٹی فورسز جوش و جذبے کے ساتھ فرائض انجام دے رہی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ سکیورٹی فورسز پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مؤثر دفاعی حکمت عملی سے بھرپور کارروائی کریں گی جو تمام تر اندرونی و بیرونی چیلنجز کا سامنا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔ وطن کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کو فروغ دیا ہے، ملکی سالمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔ قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔ دشمن کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

Related Posts