برطانوی نیوز چینل اسکائی نیوز نے پاکستان کے متعلق گمراہ کن خبر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے کڑی تنقید کی۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اینکر یلدا حکیم بھی پاکستان کیلئے جھوٹا پراپیگنڈا کرنے کیلئے میدان میں آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق اسکائی نیوز کو جھوٹی خبر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا۔ صارفین کی تنقید کے بعد چینل نے پوسٹ کو ڈیلیٹ کردیا۔پاکستان کے خلاف افغان جارحیت کے آغاز کے ساتھ خبردی گئی کہ افغان ائیر فورس نے پاکستان پر فضائی حملے کیے ہیں۔
پراپیگنڈہ بے نقاب ہونے پر اسکائی نیوز کو اپنی ایکس پوسٹ ڈیلیٹ کرنا پڑی، تاہم یلدا حکیم افغان طالبان کا گمراہ کن پراپیگنڈہ پھیلا رہی ہیں۔
یلدا حکیم کون؟
سال 1983 میں افغان دارالحکومت کابل میں پیدا ہونے والی یلدا حکیم افغان نژاد آسٹریلین شہری ہیں۔ اپنی کم عمری ہی میں یلدا حکیم خاندان کے ہمراہ افغانستان سے ہجرت کرکے آسٹریلیا اور پھر برطانیہ منتقل ہوگئی تھیں۔
یلدا حکیم نے بطور صحافی اور براڈ کاسٹ جرنلسٹ وسیع شہرت حاسل کی اور بی بی سی ورلڈ نیوز کے علاوہ اسکائی نیوز جیسے شہرت یافتہ چینلز کے ساتھ کام کیا۔ اسکائی نیوز میں یلدا حکیم ایک نیوز اینکر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








