انتہائی شرمناک، نوجوان بیٹی سے جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والا سوتیلا باپ گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

جنسی زیادتی کی کوشش کی علامتی تصویر
علامتی تصویر

 18 سالہ بیٹی سے جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والا بے غیرت سوتیلا باپ گرفتار کرلیا گیا۔

کراچی کے ڈیفنس سی کے علاقے میں سوتیلے باپ کی جانب سے 18 سالہ بیٹی سے زیادتی کی کوشش کے واقعے پر ایس پی کینٹ اختر نواز کی ہدایت پر ایس ایچ او ڈیفنس سی رضا عباس نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم شریف کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔

متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں نامزد ملزم کے خلاف فوری مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس پی کینٹ اختر نواز نے کہا کہ خواتین اور بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Related Posts